Abdullah by Hashim Nadeem Book Review
عبداللہ ہم سب میں چھپا ہر وہ انسان ہے جو دنیا اور دین کے درمیان تقسیم ہو کے رہ گیا ہے۔
جو دنیاوی خواہشات کے لیے دین کا سہارہ لیتا ہے اور اپنے خالق کو پانے کے لیے دنیا کے دھکے کھاتا ہے۔
عبداللہ ہم سب ہیں جن کو کبھی بھی مکمل کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ کوئی نہ کوئی کمی ہمیشہ ہمیں بے چین رکھنےکے لیے رہ جاتی ہے، چاہے وہ کسی شخص کو پا لینے کی خواہش یا کوئی عہدہ یا پھر کوئی دور چمکتے ستارے کر مانند ناممکن خواہش جو ہمیں ہمارے بنانے والے کے آگے جُھکائے رکھتی ہے۔
ورنہ ہم انسان تو سدا کے ہی مطلبی ہیں۔عبادت بھی لالچ میں کرتے ہیں۔
ہم میں سے کچھ جو دنیا کی خواہشات سے مبرؔا ہوتے ہیں وہ حضرات جنت کے یا پھر حوروں کے لالچ میں سجدے میں پڑے رہتے ہیں۔
اور زندگی کی یہی کشمکش جاری رہتی ہے تب تک جب تک ہم اللہ کے لیے سب چھوڑ دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور جب ہم اس قابل ہو جاتے ہیں کے رب کے لیے دنیا کی ہر قربانی دے سکیں وہ رب سوہنڑا پورا جہان لا کے ہمارے قدموں میں ڈال دیتا ہے۔
یہی سبق میں نے سیکھا اس کہانی سے۔
الفاظ اور انکی ترتیب سب پرفیکٹ نہیں ہے لیکن امید ہے میرے الفاظ آپکے دلوں میں جگہ بنا سکیں۔
۔قراۃالعین فاطمہ
.
.
.
.
.
#hashimnadeem #hashimnadeemnovels #abdullah #abdullahbyhashimnadeem #urdu #urdunovels #urduadab #urduliterature #writer #عبدالله #اردوادب #spirtualism #divinelove #desire #bookreview #bookstagram #symbolism #instareads #instaexplore #explore #lahore #multan #pakistan #aplusgirlsdiary

Comments
Post a Comment